فتح جنگ، کشمیر پر وزیر اعظم عمران خان کے موئثر اوردو ٹوک موقف پر بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،مشیر ماحولیات امین اسلم خان

ہفتہ 17 اگست 2019 20:38

فتح جنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2019ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات ملک امین اسلم خان نے کہا ہے کہ کشمیر پر وزیر اعظم عمران خان کے موئثر اوردو ٹوک موقف پر بھارتی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، بھارت کی آئینی دہشت گردی اور نہتے کشمیریوں پرظلم و ستم اور بربریت کے خلاف عالمی سطح پر کی جانے والی سرزنش پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔

فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ جھنگ پلانٹ پر منعقدہ کلین اینڈ گرین گوئنگ پاکستان مہم کے حوالے سے دس ہزار درخت لگانے کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مشیر ماحولیات نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے لیے موجودہ سال میں 15 کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔ اُنہوں نے فوجی سیمنٹ کمپنی انتظامیہ کی طرف سے کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے کیے گئے ٹھوس اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے ایم ڈی ایف سی سی ایل جنرل(ر) محمد احسن محمودکا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ایم ڈی فوجی سیمنٹ کمپنی (ہلال امتیاز ملٹری) لیفٹیننٹ جنرل(ر) محمد احسن محمودنے فیکٹری ملازمین اور گردو نواح کے سکولوں کے طلباء طالبات سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر فرد اپنے اپنے حصے کے دو دو درخت لگا کر وزیر اعظم عمران خان کے گرین پاکستان ویثرن کو عملی جامہ پہنائیں اور وطن عزیز کو آلودگی سے پاک کرنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

قبل ازیں ایف سی سی ایل پلانٹ جھنگ پہنچنے پر ایم ڈی جنرل محمد احسن محمود نے وفاقی مشیر ملک امین اسلم کا استقبال کرنے کے بعد پلانٹ میں پودا لگا کر باقاعدہ شجر کاری مہم کا افتتاح کیااور مشیر ماحولیات کو بتایا کہ فوجی سیمنٹ کمپنی انتظامیہ نے 12.50 میگا واٹ کے سولر سسٹم کی تنصیب کرنے،فیکٹری میں اِستعمال ہونے والے کوئلے کو مکمل طور پرکور کرنے کے لیے شلٹر زبنانے ،پانی کی ریسائکلنگ کرنے اور دوبارہ زمین میں ضم کرنے او ر پلانٹ سے نکلنے والی بھاپ سے بجلی پیدا کرنے جیسے اقدامات کو عمل میں لاکرماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں