اٹک، وزیر اعظم عمران خان نے عزم کر رکھا ہے عوام کے بنیادی حقوق ان کی دیلیز پر بہم پہنچائے جائیں گے ،ملک امین اسلم

این اے 55اور56کی عوام کو سوئی گیس کی بنیادی ضرورت کی فراہمی کیلئے چار ارب کا پیکج لایا ہوں دونوں حلقوں کے 35سے زاہد دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی جائے گی، ڈھوک کتہ سنجوال،بولیانوال اور دورداد میں سوئی گیس کے افتتاح کے موقع پر خطاب

بدھ 23 دسمبر 2020 23:54

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2020ء) معاون خصوصی وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا کہ حلقہ این اے 55اور56کی عوام کو سوئی گیس کی بنیادی ضرورت کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے کا پیکج لایا ہوں جس دونوں حلقوں کے 35سے زاہد دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی جائے گی وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عزم کر رکھا ہے کہ عوام کے بنیادی حقوق ان کی دیلیز پر بہم پہنچائے جائیں گے یہ بات انھوں نے ڈھوک کتہ سنجوال،بولیانوال اور دورداد میں سوئی گیس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید یاور بخاری نے بھی خطاب کیا انھوں نے کہا کہ عوام نیا پاکستان بنانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں جمہوریت دشمن اور شوگر مافیا اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن وزیر اعظم گھبرانے والے نہیں ہیں پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کیلئے انھوں نے دن رات ایک کیا ہوا ہے سارے چور اکٹھے ہوکر بھی عمران خان کو کچھ نہیں بگاڑ سکتے حکومت اپنی آئینی مدد پوری کرئے گی انھوں نے کہا کہ میں عوام نے مجھے اپنا نمائندہ منتخب نہیں کیا ہے لیکن آپکا منتخب نمائندہ پارٹی سے غداری کی وجہ سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے میںنے اللہ کے فضل وکرم سے پارٹی اور اپنے قائد سے وفاداری کا ثبوت دیا ہے اور اللہ پاک نے اس کا صلہ بھی دے دیا ہے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سے منظوری لیکر ایک خصوصی پائپ لائن اٹک ضلع کے لئے لائی جارہی ہے تاکہ آپکے پریشر کا مسئلہ حل ہو جائے انشااللہ آپکے مسائل سے غافل نہیں ہیں ترجیح بنیادوں پر آپکے مسائل حل کریں گے عوام کے لئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سید یاور بخاری نے کہا کہ اس علاقے کے چھوٹے چھوٹے مسائل کیلئے 20لاکھ روپے کی گرانٹ آپکو دی جارہی ہے تاکہ آپ لوگ متحد ہوکر اپنے مسائل حل کر سکیں جہاں تک سکولز اپ گریڈ ہونے کا سوال ہے حکومت پنجاب کی پالیسی ہے یہ سکول خود ہی اپ گریڈ ہو جائیں گے انھوں نے کہا کہ حکومت پنجاب چھوٹے ڈیمز بنا رہی ہے تاکہ عوام اس میں مچھلی پال کر اسے اپنے روزگارکا ذریعہ بنا سکیں بھدری روڈ پر جلد کام ہوجا ئے سنجوال تا باہتر روڈ کا پی سی ون تیا ر ہوگیا ہے آٹھ ماہ کے اندر کام شروع ہوجائے گا انھوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی صحت کی سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب ہیلتھ کارڈ جاری کر رہی ہے حکومت کی کوشش ہے کہ12کروڑ عوام کو یہ کارڈ فراہم کیا جائے اور اس کی رقم بھی بڑھا کر10لاکھ روپے تک کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کے تحت نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے اور کامیابی آپکے قدم چومے گی

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں