،اٹک ،تبدیلی سرکارماضی کے تاریخ ساز منصوبوں کو تکمیل و تختی ہٹائو مہم سے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں ، محمد سلیم شہزاد

منگل 26 جنوری 2021 23:53

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2021ء) ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن ) محمد سلیم شہزاد نے کہا کہ تبدیلی سرکارماضی کے تاریخ ساز منصوبوں کو تکمیل و تختی ہٹائو مہم سے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں 3 سالہ حکومتی کارگردگی لارے ، سر سبز باغ دکھا کر عوام پر مہنگائی کے ڈورن حملے ، بجلی ، سوئی گیس ، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب عوام کا بھرکس نکال دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ مسلم لیگ ( ن ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلئے مسلم لیگ ( ن ) کا ہر کارکن سیسہ پلائی دیوار بن کر قائد محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور قیدو بند صوبتیں ملک میں جمہوری انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتیں نظریاتی کارکنان مسلم لیگ ( ن ) کے ماتھے کا جھومر ہیں پارٹی انتخابات سے حقیقی عوامی نمائندوں کو لا کر عوام اور مسلم لیگ ( ن ) کے درمیان فاصلوں کا سمیٹنا وقت کی اہم ضرورت ہے سینٹ انتخابات ، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ کی ہوگی ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں