مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما شیخ آفتاب احمد کاتحصیل حضرو میں سوئی گیس کے کم پریشر کا نوٹس

جمعہ 10 جون 2022 22:34

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2022ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما شیخ آفتاب احمد نے تحصیل حضرو میں سوئی گیس کے کم پریشر کا نوٹس لے لیا۔ اسلام آباد سے سوئی گیس کے حکام سے میٹنگ کے بعد جمعہ کے روز سوئی گیس کے پریشر میں اضافہ ہو گیا، مزید 2دن کے دورا ن تحصیل حضرو میں سوئی گیس کے پریشر میں مزید بہتری آئے گی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں کو مشکل وقت میں اقتدار ملا ،تجربہ کار قیادت قوم کو مایوس نہیں کریگی، نیا پاکستان بنانے والوں نے جو پاکستان کا حشر کیا ہے اس کی سزا آج پوری پاکستانی قوم بھگت رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف اور میاں حمزہ شہباز شریف بہت جلد عوام کو ریلیف دینگے، مسلم لیگ (ن) کی قیاد ت ملک کو بڑے بحرانوں سے نکالنے میںکامیاب ہو جائے گی اور قوم چند ماہ انتظا رکریں قوم کو بڑی خوشخبریاں دی جائیں گی۔

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سابقہ 4سالوں کے دوران تحریک انصاف نے ہر ادارے کو تباہ کیا اور معیشت کو تباہی سے دو چار کیا۔انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادی حکومت میں آئے تو اس وقت ملک ڈی فالٹر ہونے کے قریب تھا لیکن (ن) لیگ کی قیادت نے دن رات ایک کر کے ملک کو کئی بحرانوں سے بچا لیا، (ن) لیگ کی قیادت کو مہنگائی کا احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات درست ہوتے ہی عوام کو اشیاء خورد و نوش میں بھی ریلیف فراہم کیا جائے گا جبکہ بجلی اور پٹرولیم کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جائے گی۔

انہوںنے کہا کہ 2013ء میں بھی مشکل حالات میں مسلم لیگ (ن) نے اقتدار سنبھال کر ملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا تھا، ایک بار پھر چیلنج سمجھ کر مسلم لیگ (ن) نے ملکی خدمت کا تہیہ کیا ،مجھے پورا یقین ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت انتھک محنت کر کے پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کی جانب گامزن کریگی ۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں