اٹک پولیس کی بڑی کاروائی ،منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

بدھ 27 مارچ 2024 12:29

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کی انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او جنڈ انسپکٹر قمر سلطان کے زیر نگرانی سرچ پارک پکٹ منکور کے انچارج اے ایس آئی نوید ذیشان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوہاٹ کی جانب سے آتی ہوئی کار نمبری XLI/BNK-870 کو روکا جس کے ڈرائیور نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ فخر عالم ولد سردار عالم سکنہ تخت نصرنی ضلع کرک بتلایا جس کو مشکوک جانتے ہوئے گاڑی کی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر گاڑی کے مختلف خانوں سے لاکھوں روپے کی مالیتی 10500 گرام خالص چرس برآمد ہوئی جس کو ملزم فخر عالم نے صوبہ KPK سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمگل کرنا چاہتا تھا جس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا اٹک پولیس منشیات فروشوں کے خلاف جہاد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انسانی رگوں میں زہر انڈھیلنے والے عناصر اور ایسے زہر کو سمگل کرنے والے ضمیر فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں