اٹک ، وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر منشیات فرشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری

بدھ 27 مارچ 2024 21:32

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر منشیات فرشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری، اٹک پولیس کی بڑی کاروائی، کے پی کے سے پنجاب میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، بین الصوبائی منشیات سمگلر فخر عالم کی گاڑی سے 10 کلو 500 گرام خالص چرس برآمد کرکے منشیات سمگلر سلاخوں کے پیچھے، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کی انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر سختی سے چیکنگ کا عمل جاری ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او جنڈ انسپکٹر قمر سلطان کے زیر نگرانی سرچ پارک پکٹ منکور کے انچارج اے ایس آئی نوید ذیشان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوہاٹ کی جانب سے آتی ہوئی کار ایک ایل آئی نمبری بی این کے 870 کو روکا جس کے ڈرائیور نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ فخر عالم ولد سردار عالم سکنہ تخت نصرنی ضلع کرک بتلایا جس کو مشکوک جانتے ہوئے گاڑی کی حسب ضابطہ تلاشی لینے پر گاڑی کے مختلف خانوں سے لاکھوں روپے کی مالیتی 10500 گرام خالص چرس برآمد ہوئی جس کو ملزم فخر عالم نے صوبہ کے پی کے سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں سمگل کرنا چاہتا تھا جس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، اس موقع پر ڈی پی ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا اٹک پولیس منشیات فروشوں کے خلاف جہاد جاری رکھے ہوئے ہے، انسانی رگوں میں زہر انڈھیلنے والے عناصر اور ایسے زہر کو سمگل کرنے والے ضمیر فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانا اٹک پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں