اٹک پولیس نے قتل کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیا

منگل 16 اپریل 2024 23:24

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) اٹک پولیس نے قتل کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لیے، دوران تفتیش وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق نوازش ولد اورنگزیب سکنہ مدروٹہ نے تھانہ اٹک خورد پولیس کو بیان دیا کہ میری سالی اپنے بیٹے ابصار کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ راستہ میں اکرام نامی شخص تیز رفتاری سے رکشہ چلا رہا تھا جس کو رکشہ تیز چلانے سے منع کیا تو وہ گالیاں دینے لگ گیا جس وجہ سے میں، غلام قادر ولد ارشد، حیدر علی اور عبدلجبار مسمی اکرام کو گلہ دینے کی نیت سے گئے تو علی حسن اور عالم یار پسران شمشیر خان ہمارے ساتھ لڑ پڑے کہ اکرام ہماری دوکان کا سامان لے کر آ رہا تھا اور دونوں نے قتل کی نیت سے سیدھے فائر کیے جو ہمیں بازوؤں اور ٹانگوں پر لگے اور خوش قسمتی سے ہماری جان بچ گئی، تھانہ اٹک خورد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے دونوں ملزمان علی حسن اور عالم یار پسران شمشیر خان سکنائے مدروٹہ کو گرفتار کر لیا دوران تفتیش ہردو ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں