اٹک پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،6ملزمان گرفتار اورمنشیات و اسلحہ برآمد

بدھ 17 اپریل 2024 17:16

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) اٹک پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے6ملزمان کو گرفتار کرلیا اورمنشیات و اسلحہ برآمد کرلیا ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر اٹک پولیس نے منشیات فروشی اور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اٹک پولیس نے دوران چیکنگ منشیات فروش عدنان علی سے 1500 گرام چرس ،تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے محمد صابرسے5 لیٹر شراب، تھانہ نیو ائیرپورٹ اور سٹی اٹک پولیس نے اسلحہ سپلائرز ندیم اقبال اور اسامہ ایک ایک پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ایک اور کارروائی میں تھانہ فتح جنگ پولیس نے محمد عمیر سے رپیٹر 12 بور اور ظفر عالم سے رائفل 12 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ہر دو کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

\378

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں