غریب لوگوں کی کفالت کے لیے ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کو احساس کفالت پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، گورنرسندھ

کچھ سینٹرز پر رقم سے کٹوتی کی شکایات موصول ہوئیں جس پر بروقت کاروائی کر کے سندھ میں بھر میں 54 ڈوائس ہولڈرز پر مقدمات داخل کئے گئے ہیں،عمران اسماعیل

منگل 14 اپریل 2020 21:50

غریب لوگوں کی کفالت کے لیے ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کو احساس کفالت پروگرام کے تحت 12 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، گورنرسندھ
بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2020ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے دورہ بدین کے موقع پر انڈس ہسپتال بدین اور وفاقی حکومت کے احساس کفالت پروگرام کیش سینٹر کے دورہ کے بعد رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا کے ہمراہ دربار ہال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر لاک ڈائوں کے موقع پر متاثرہ ہونے والے غریب محنت کش مستحقین کی کفالت کے لیئے پاکستان بھر میں ایک کروڑ بیس لاکھ لوگوں کو احساس کفالت پروگرام کے تحت فی کس 12 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سینٹرز پر رقم سے کٹوتی کی شکایات موصول ہوئیں جس پر بروقت کاروائی کر کے سندھ میں بھر میں 54 ڈوائس ہولڈرز پر مقدمات داخل کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ وفاقی پروگرام ہے جو غیر سیاسی بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے اس پروگرام میں وزیر اعظم عمران خان نے نا اپنی تصویر لگائی ہے اور ناہی کسی اور کو تصویر لاگانے کی اجازت دی جائے گی انہوں نے کہا یہ پیسے قوم کی امانت ہیں اور انہیں بنا کسی فرق کے تقسیم کئے جا رہے ہیں گورنر سندھ نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے اس مشکل وقت میں سب سے زیادہ سندھ کا ساتھ دیا اور مزید جتنی سندھ کو مدد کی ضرورت ہوگی وفاق مدد کرتا رہے گا انہوں نے کہا بدین میں 15 احساس کفالت سینٹر چل رہے ہیں جس کے نمبر بڑھا کر 40 کیا جائیں گے انہوں نے کہا سندھ میں مکمل لاک ڈائوں ممکن نہیں ہے اس کے متعلق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو بھی کہیں گے کہ سندھ میں لاک ڈائوں میں نرمی کی جائے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال نے کورونا وائرس سے بچائو کے لیئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی مکمل بریفنگ دی اس کے ساتھ احساس کفالت سینٹرز پر مستحقین میں جاری رقم کی تقسیم کی کرونا وائرس سے بچا کی سرگرمیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بدین میں 28 ایمبولنسز ، 15 وینٹیلٹر ، 11 آئیسولیشن سینٹر اور 6 قرنطینہ سینٹر قائم کیئے گئے ہیں ، احساس کفالت سینٹرز کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سینٹرز میں 85 ڈوائسز کے زرائع مستحقین کو رقم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ضلع بدین میں 129890 مستحقین رجسٹرڈ ہیں جن میں سے اس وقت تک 50782 مستحقین کی مالی مدد کی جا چکی ہے بعد ازین گورنر سندھ عمران اسماعیل نے رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا کے ہمراہ احساس کفالت سینٹر اسلامیہ کالیج بدین کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اس کے علاوہ انہوں نے انڈس اسپتال کا بھی دورہ کر کے طبی سہولیات اور آئسولیشن وارڈ کا جائزہ لیا اور کورونا وائرس سے بچائو کے لیئے طبی عملے کی حفاظت کے لیئے حفاظتی لباس بھی عطیہ کیا دورے کے دوران ایم پی اے حسنین مرزا ، ڈی جی احساس کفالت پروگرام عبدالرحیم شیخ ، ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹر حفیظ احمد سیال ، ایس ایس پی بدین حسن سردار نیازی اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں