بدین میں آتشزدگی کے واقعات میں چار گاڑیاں اور کیبن جل کر خاکستر ہوگیا

اتوار 12 مارچ 2023 20:25

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2023ء) سلگتے سگریٹ اور بجلی کے تار گرنے کے آتشزدگی کے مختلف تین واقعات میں ایک کار، ایک پک اپ اور ایک مویشیوں کے چارے خشک گھاس سے بھرا ٹرک اور ایک سگریٹ پان کی کیبن جل کر خاکستر ہو گئے۔

(جاری ہے)

بدین شہر میں آتش زدگی کے پیش انے والے مختلف تین واقعیات میں کڈھن روڈ پر واقع گاڑیوں کے مستری ناکو کولہی کے گیرج اور گیراج کے باہر مرمت کے لئے کھڑی ایک کار اور ایک پک اپ گاڑی جل گئی گیراج مالک ناکو کولہی کے مطابق اتش زدگی کا واقع قریب سے گزرنے والے شہری کے سلکتے ہوئے سیگرٹ پھنکنے پر پیش آیا آتش زدگی کی اطلاع پر فائربرگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر مذید قریبی واقع دوکانوں کو نقصان سے محفوظ کر لیا گیرج مالک نکو کولہی کے مطابق اتشزدگی کے باعث 15 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا ہے میں ایک غریب محنت کش مستری ہوں میرا لاکھوں کا نقصان اور روزگار ختم ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے حکومت اور ضلع انتظامیہ سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کیا ہے .

آتش زدگی کے ایک اور واقع میں بدین شہر کے باہر مین تھر کول شاہرہ پر واقع ایک پیٹرول پمپ کے سامنے مویشیوں کے لئے خشک چارے گھاس سے لدے اور کھڑے ٹرک پر بجلی کے تار گر جانے کے باعث آگ بھڑک اوٹھی اتشزدگی کے باعث ٹرک اور خشک گھاس مکمل طور پر جل کا خاکستر ہو گیا اطلاع کے مطابق اسکیپ موری کے قریب واقع گوٹھ اسماعیل نھڑیو کے زمیندار حسین نھڑیو گولارچی سے دھان کی کٹائی کے بعد بچنے والی گھاس خرید کر اپنے مویشیوں کے چارے کے لئے ٹرک پر لے کر جا رہا تھا کہ آتشزدگی کا واقع پیش اگیا .

جبکہ ایک اور اتشزدگی کے واقع میں بجلی کے تار گرنے سے بدین کے شاہی بازار میں واقع رفیق بولو عباسی کی سگریٹ اور پان کی کیبن کو اچانک آگ لگ جانے کے باعث کیبن میں موجود لاکھوں روپے کے سیگرت بسکٹ چاکلیٹ ٹافیاں چھالیہ پان تیار کرنے کا تمام سامان جل کر خاکستر ہو گے .

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں