لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ الیکشن کمیشن کی غیر تربیت یافتہ عملہ کی تعیناتی کے باعث سامان کی ترسیل شدید بدنظمی کا شکار

بدھ 7 فروری 2024 21:00

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2024ء) لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ الیکشن کمیشن کی غیر تربیت یافتہ عملہ کی تعیناتی فہرستوں کی بار بار تبدیلی کے باعث پولنگ کے سامان کی ترسیل اسٹاف کی روانگی شدید بدنظمی بے ضابطگی اور تاخیر کے علاوہ جان بحق ملازم کا نام ڈیوٹی فہرست میں شامل ہونے سے پولنگ کے کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چار روز سے الیکشن اور پولنگ ڈیوٹی کی تعیناتی کے لیے تیار فہرستوں کے آویزاں کرنے میں تاخیر پر اساتذہ تنظیموں کی جانب سے شدید تحفظات اور خدشات کے اظہار کیا گیا تھا جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے علاوہ الیکشن کمیشن کی غیر تربیت یافتہ عملہ کی تعیناتی کے لیے فہرستوں کی بار بار تبدیلی کے باعث پولنگ کے سامان کی ترسیل اسٹاف کی روانگی شدید بدنظمی بے ضابطگی اور تاخیر کے بعد پولنگ کے کا عمل متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے .

پولنگ کا سامان وصول کرنے کے لئے جیم خانہ بدین میں الیکشن ڈیوٹی کے لئے پہنچنے والے مرد اور خواتین ملازمین کو دن بھر راش بدنظمی کے باعث سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا . الیکشن کمیشن کی ایک اور مبینہ غفلت 6 ماہ قبل فوت ہونے والا بلدیہ کا ملازم پولنگ آفیسر مقرر ٹائون کمیٹی گولارچی کے اکائونٹنٹ انیل امتیاز میمن 6 ماہ قبل حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کر گئے تھی.

الیکشن کمیشن نے مرحوم کو این اے 223 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 328 پر پولنگ آفیسر مقرر کردیا. دوسری جانب بہت سے پولنگ اسٹیشنوں پر نائب قاصد اور چوکیدار کو پریزائیڈنگ اور اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسر تعینات کرنے کی اطلاعات پر بھی جی ڈی اے ،جمعیت علما اسلام ،تحریک انصاف ، تحریک لبیک ، عوامی تحریک ، اور آزاد امیدواروں اور سیاسی جماعتیں خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور ضلع انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں .

سیاسی جماعتوں اور انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کا کہنا ہے کہ پولنگ سے قبل ہی انتخابی عمل میں شدید قسم کی بدنظمی بے قاعدگیوں بے ضابطگیون پیپلزپارٹی کے امیدواروں سے ان کے ذاتی افراد کی مہیا فہرستوں کے مطابق پولنگ ڈیوٹی میں شامل کرنے کے علاوہ سیاسی جماعتوں نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق حکمران جماعت کے امیدواروں کی جانب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی دی گئی فہرست کے مطابق انتظامیہ نے ان ایل ایچ ویز کو پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کی ڈیوٹی کے لئے تعینات کیا ہے اس سارے عمل سے دھاندلی واضع ہے اس سارے عمل سے انتخابی عمل داغدار بن کر رہ گیا ہے . سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ سابق حکمران جماعت کے تعینات افسران کے ہوتے ہوئے صاف اور شفاف الیکشن ممکن ہی نہیں ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں