پنگریو کے قریب نوکوٹ کے قریب ملیر کراچی اور نوکوٹ پولیس کا گوٹھ عبدالستار چانڈیو پر چھاپہ

دیہاتیوں اور پولیس میں مسلح تصادم میں نصیرچانڈیو نامی شخص ہلاک اور سب انسپکٹر سمیت دوپولیس اہلکار زخمی ہوگئے

جمعہ 22 مئی 2020 23:00

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2020ء) پنگریو کے قریب نوکوٹ کے قریب ملیر کراچی اور نوکوٹ پولیس کا گوٹھ عبدالستار چانڈیو پر چھاپہ۔ دیہاتیوں اور پولیس میں مسلح تصادم میں نصیرچانڈیو نامی شخص ہلاک اور سب انسپکٹر سمیت دوپولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنگریو کے قریب نو کوٹ تھانہ کی حدود میں پولیس اوردیہاتیوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے باعث پورا علاقہ میدان جنگ بن گیا اور پولیس نے متعدد دیہاتیوں کوگرفتار کرلیا چانڈیو برادری نے اس واقعہ کو پولیس گردی قرار دیتے ہوئے ان کے بے گناہ نوجوان کو قتل کرنے والی پولیس پارٹی کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج نہ کرنے کی صورت میں سندھ بھر میں احتجاج کرنے کااعلان کیا ہے جبکہ سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم اور دیگر سیاسی سماجی رہنماوں نے بھی واقعہ کی تحقیقات اورذمہ دار پولیس افسران کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے زرائع کے مطابق ملیر کینٹ کراچی اورنوکوٹ پولیس کی بھاری نفری پنگریو کے قریب نوکوٹ پولیس اسٹیشن کی حدود واقع گاوں عبدالستارچانڈیو میں علی الصبح مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے گھروں میں داخل ہوگئی جس پر دیہاتوں نے مذاحمت کی اور فائرنگ میں گولیاں لگنے سے نصیرچانڈیونامی نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں