لاپتہ افراد کی گمشدگی سندھ میں غیر سندھیوں کو ووٹ کا حق جائیداد کی خریداری جبری مذہب کی تبدیلی کیخلاف سندھ سبا کا احتجاجی قافلہ بدین پہنچ گیا

اتوار 5 ستمبر 2021 21:05

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2021ء) لاپتہ افراد کی گمشدگی سندھ میں غیر سندھیوں کو ووٹ کا حق جائیداد کی خریداری جبری مذہب کی تبدیلی کے خلاف سندھ سبا کا احتجاجی قافلہ بدین پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

سندھ میں غیر سندھیوں کو ووٹ کا حق دینے زمین پلاٹ اور دیگر جائیداد خریدنے کی اجازت دینے کے علاوہ لاپتہ افراد کی گمشدگی اقلیتی برادری کی لڑکیوں کے اغوا اور زبردستی مذہب کی تبدیلی اور شادی کرانے کے خلاف لاپتہ افراد کے ورثہ اور دیگر سماجی اور قوم پرست افراد پر مشتمل سندھ سبا اتحاد کی جانب سے انعام عباسی کی قیادت میں کراچی سے روآنہ ہونے والا قافلہ ٹھٹھ مکلی سجاول اور گولارچی سے ہوتا ہوا بدین پہنچا احتجاجی قافلہ کے شرکا نے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر شرکا نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی بازیابی جبری مذہب کی تبدیلی اور شادی کے خاتمہ غیر سندھی آبادی کے سندھ میں ووٹ کے اندراج کو روکنے اور سندھ میں زمین پلاٹ اور دیگر جائیدات کی خریداری پر بندش کا مطالبہ کیا۔

بدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں