بہاولنگر ‘تیز رفتار طوفان نے ضلع بھر میں تباہی مچا دی جس سے 3 خواتین سمیت 10 افراد شدید زخمی

منگل 1 جون 2021 13:10

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) گذشتہ روز آنے والے تیز رفتار طوفان نے ضلع بھر میں تباہی مچا دی جس سے 3 خواتین سمیت 10 افراد شدید زخمی ہو گئے ،بارش میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا سمیت پانچ افراد کرنٹ لگنے زخمی ہو گئے ،جبکہ بیٹا زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،جانوروں کے بھانے میں آگ لگنے ایک ہی گھر کی دس بھنسیں جل کر ہلاک ہو گئیں جبکہ چھ آگ لگنے کے مخلتف واقعات میں پانچ گھروں کو آگ لگ گئی جس سے گھروں میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا ریکسیو ٹیموں نے پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر سمیت آنے والے تیز طوفان کی وجہ سے تین عمارات اور چھت گرنے کی ایمرجنسیز رونما ہوئیں۔

جس میں دو خواتین سمیت دس افراد د زخمی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

تمام افراد کوریسکیو 1122 نے ابتداء طبی امداد فراہم کر کے ہسپتال منتقل کیا۔تیز طوفان کی وجہ سے 06 آگ لگنے کے واقعات رونما ہوئے۔ جن میں سے پانچ مختلف جگہوں پر لکڑیوں اور کوڑے کی آگ گئیں۔ منچن آباد کے علاقہ میں بھینسوں کے بھانے میں آگ لگنے سے دس بھنیسیں جل کر ہلاک ہو گئیں۔ نادرشاہ روڈ پر ملتانی چوک کے نزدیک آتشزدگی کے واقع میں چھ گھروں کو آگ لگ گئی آگ روٹی پکانے والے تندور سے نکلنے والے چنگاری کے باعث لگی تھی۔

آگ پہلے ملحقہ لکڑی کے ٹال میں لگی تھی۔تیز ہواوں کے باعث آگ نے ملحقہ گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔اسی طرح محلہ اسلام نگر میں دروازے میں کرنٹ آیا جس سے بیٹے کو بچانے باپ تو بجلی نے اسے بھی لیٹ میں لیا دونوں کو طبی امداد کے لیے ہپستال پہنچایا گیا جہاں بیٹامنور زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ اسکا باپ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گء۔ایک گھنٹے کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قاپو پا لیا گیا۔موقع پر موجود انسیڈنٹ کمانڈرراو شرافت علی نے میڈیا نمائنگان کو بتایا کہ بروقت کاروائی سے آگ پر قابو پا لیا گیااور بہت بڑے نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں