ٹرائبیل یوتھ مومنٹ کا سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی برسی عقیدت سے منانے کا اعلان

جمعہ 17 جنوری 2020 17:06

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2020ء) ٹرائبیل یوتھ مومنٹ نے سانحہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کی چوتھی برسی کو پوری عقیدت اور احترام کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ اس سانحہ کو سرکاری طور پر منائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ٹرائبل یوتھ مومنٹ( ٹی یو ایم ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری حشمت اورکزئی جو سٹوڈنٹس یونین سوسائٹی کے بھی جنرل سیکرٹری ہے نے کہاکہ ان کے تنظیم نے فیصلہ کیاہے کہ سانحہ باچاخان یونیورسٹی چارسدہ کی چوتھی برسی کو پوری عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں