باجوڑ،ماموند کے علاقے چینگئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 21 ستمبر 2021 16:14

باجوڑ،ماموند کے علاقے چینگئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2021ء) ماموند کے علاقے چینگئی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔پولیس حکام کے مطابق دھماکہ پیر کے شام تحصیل ماموند کے علاقہ چینہ گئی میں اس وقت ہوا جب علاقہ کے ایک ملک رمداد خان وہاں سے گزر رہا تھا ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق دھماکہ میں ملک رمداد خان مکمل طور پر محفوظ رہا ۔ دھماکہ کے بعد پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیاتاہم ابھی تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہین لائی گئی ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق کسی نے دھماکہ کی ذمہ داری نہیں لی ہے ۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں