ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے قبائلی اضلاع باجوڑ, مہمند اور خیبر میں یکم فروری 2022 سے شروع ہونے والاپاکستان سپورٹس فیسٹول جوش و خروش سے جاری

سپورٹس فیسٹول میں تحصیل کی سطح پر کرکٹ, فٹبال, والی بال, باسکٹ بال, ٹیبل ٹینس, ایتھلیٹکس, بیڈمنٹن اور سائکلینگ کے مقابلے جاری ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 5 مارچ 2022 15:47

ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے قبائلی اضلاع باجوڑ, مہمند اور خیبر میں یکم فروری 2022 سے شروع ہونے والاپاکستان سپورٹس فیسٹول جوش و خروش سے جاری
باجوڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 05 مارچ 2022ء) :ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے تعاون سے قبائلی اضلاع باجوڑ, مہمند اور خیبر میں یکم فروری 2022 سے شروع ہونے والاپاکستان سپورٹس فیسٹول جوش و خروش سے جاری ہے. سپورٹس فیسٹول میں تحصیل کی سطح پر کرکٹ, فٹبال, والی بال, باسکٹ بال, ٹیبل ٹینس, ایتھلیٹکس, بیڈمنٹن اور سائکلینگ کے مقابلے جاری ہیں.

جن میں تینوں اضلاع کے نوجون کھلاڑی بھرپور حصہ لے رہے ہیں. 22 مارچ 2022 تک جاری رہنے والے پاکستان سپورٹس فیسٹول میں مختلف کھیلوں کی ایک ہزار سے زائد ٹیمیں اور چھ ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں.

(جاری ہے)

تحصیل کی سطح پر جاری مقابلوں میں زیادہ تعداد میں میچز جیتنے والی ٹیمیوں کے مابین اضلاع کی سطح پر مقابلے ہوں گے.

فائنل میچز ٹورنامنٹ کے اختتامی دن کھیلے جائیں.

فیسٹول میں تحصیل کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے افسران خصوصی شرکت کر رہے ہیں.
اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائ کر رہے ہیں. جبکہ ان اضلاع کی عوام بڑی تعداد میں ان مقابلوں کو دیکھنے کے لئے آتی ہے. اس طرح کے سپورٹس فیسٹول کے انعقاد اس بات کی عکاس ہیں کہ ان اضلاع میں امن قائم ہو چکا ہے. اور عوام کی جانب سے پذیرائی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ان اضلاع کی عوام امن پسند اور کھیلوں کے انعقاد پر پرجوش ہیں. مستقبل میں ان اضلاع سے کھلاڑی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کریں گے.

متعلقہ عنوان :

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں