25دسمبر کو بانی پاکستان قائداعظمؒ کا یوم ولادت بھرپور جوش وجذبے کیساتھ منائیں گے‘بریگیڈئیر نعیم اکبر راجہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 13:45

25دسمبر کو بانی پاکستان قائداعظمؒ کا یوم ولادت بھرپور جوش وجذبے کیساتھ منائیں گے‘بریگیڈئیر نعیم اکبر راجہ
باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) باجوڑ سکائوٹس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کا جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ میں سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈیئر نعیم اکبر راجہ ، نوجوانوں ، تاجر رہنمائوں ، قبائلی عمائدین ، اساتذہ اور طلباء تنظیموں کے رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر نعیم اکبر راجہ نے کہا کہ 25دسمبر کو بانی پاکستان قائداعظمؒ کا یوم ولادت بھرپور جوش وجذبے کیساتھ منائیں گے ۔

بریگیڈئیر نعیم اکبر راجہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں لیکن ہم سب مل کر اُن کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔ جرگہ میں علاقائی مسائل پر بھی گفتگو ہوئی ۔ اس موقع پر نوجوانوں نے بریگیڈئیر سے مطالبہ کیا کہ باجوڑ میںتھری جی فور جی انٹرنیٹ کھول دی جائیں کیونکہ طلباء کو سخت مشکلات کاسامنا ہیں ۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں