باجوڑ،ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او آفس اور پولیس لائن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی ویکسینیشن ڈیسک لگائے گئے ،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 12 جون 2021 16:41

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ  نے بتایا کہ  چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے خصوصی ہدایات پر آج ڈپٹی کمشنر آفس ، ڈی پی او آفس اور پولیس لائن میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے خصوصی  ویکسینیشن ڈیسک لگائے گئے ،جس میں ایڈمنسٹریش،ڈی پی او آفس ،پولیس لائن   اور پولیس اہلکاروں کو کرونا ویکسین لگائی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد کوکب فاروق نے ویکسینیشن پروگرام  کی خود نگرانی کی۔ اس موقع پر ضلع باجوڑ کے عوام سے اپیل کی گئی کہ اپنے علاقے کے قریبی ویکسینیشن سنٹر میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا کر اپنی اور اپنے پیاروں کو کورونا کی موذی مرض سے بچائیں۔

باجوڑ ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں