25 جولائی کا دن عمران خان کی سیاست کے خاتمے کا دن ہے ، پچھلے انتخابات میں سیف اللہ بردران کو ایسی شکست دی تھی کہ وہ سیاست بھول گئے اور اس بار انتخابات سے بھی دستبردار ہوگئے ،عمران خان کو ایسی شکست دیں گے کہ وہ پھر کبھی سیاست کا نام نہیں لیں گے،امیدوار این اے 35 سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی کا جلسے سے خطاب

اتوار 15 جولائی 2018 19:00

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2018ء) این اے 35 کے امیدوار سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ 25 جولائی کا دن عمران خان کی سیاست کے خاتمے کا دن ہے قبروں کو سجدے کرنے والے کو مغرب پہنچا کر دم لیں گے، پچھلے انتخابات میں سیف اللہ بردران کو ایسی شکست دی تھی کہ وہ سیاست بھول گئے ہیں ،اس بار انتخابات سے بھی دستبردار ہوگئے ،مغربی ایجنڈے پر الیکشن کا فیصلہ کرنے پر بنوں کے عوام کا جذبہ تازہ ہوگیا ہے، شکست ان کی مقدر بنے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ بیلی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔س موقع پر صفدر سلیم، ولید صفدر، عامر سلیم، ڈسٹرکٹ کونسلر ملک ابرار خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے کہا کہ بنوں سمیت پورے جنوبی اضلاع کو تعلیم اور صحت کے لحاذ سے سے خود کفیل بنا دیا بنوں کی سرزمین پر میڈیکل کالج، یونیورسٹیاں اور سکول کالجز قائم کئے جس میں اعلیٰ معیار کی تعلیم دی جاتی ہے حال ہی میں اکرم خان درانی کالج نے میٹرک نتائج میں ٹاپ ٹونٹی پوزیشنیں اپنے نام کی اور اس میں پڑھنے والے طلباء نے صلاحیتوں کا لوہا منواکر خود کو گولڈ میڈل جتنے کا حقدار بنایا ہے، اسی طرح خلیفہ گلنواز ہسپتال اور بینور کینسر ہسپتال جو کہ شوکت خانم سے بھی آگے ہیں بنائے ہیں جس میں صحت کی تمام سیولیات فراہم کی جاتی ہے اب اس خطے کو معیشت کی ضرورت ہے جس کیلئے میں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سے انڈسٹریل زون منظور کروایا ہے جو کہ اس خطے کی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم بنوں کے عوام غیرت کا سودا نہیں کرتے عمران خان کا مغربی ایجنڈا ہم پچیس جولائی کو ناکام بنائیں گے اور انہیں ایسی شکست دیں گے کہ وہ پھر کبھی سیاست کا نام نہیں لیں گے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں