بنوں، تحریک انصاف کا انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے اجلاس

۹گروپ بندی ختم کرنے پر اتفاق اور مرکزی ، صوبائی ، ضلعی سطح پر عہدیداروں کا چنائو اتفاق رائے سے کرنے کا فیصلہ

بدھ 13 مارچ 2019 22:42

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2019ء) پاکستان تحریک انصاف بنوں کا انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے غیرمعمولی اجلاس ، گروپ بندی ختم کرنے پر اتفاق اور مرکزی ، صوبائی ، ضلعی سطح پر عہدیداروں کا چنائو اتفاق رائے سے کیاجائے گا گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کا ایک غیرمعمولی اجلاس زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما ملک عدنان خان بمقام جمنازیم کلب منعقد ہوا جس میں بلدیاتی ڈسٹرکٹ ، تحصیل ، ویلج کونسل کے منتخب کونسلروں ، سابق منتخب نمائندگان اور کارکنوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک عدنان خان ، ڈسٹرکٹ کونسلرز ملک شکیل خان ، ملک ظفر حیات خان ، حلیم زادہ وزیر ، صدیق خان شیر بہادر خان ، ملک محمد عالم خان ، سجاد خان عبدالرزاق خان اور دیگر نے کہا کہ 15 مارچ کو انٹرا پارٹی الیکشن ہورہے ہیں جس کیلئے ہماری ضلعی کابینہ کی طرف سے کسی قسم کی آگاہی مہم نہیں چلائی جارہی ہے تاکہ کارکن آگے آئیں اور الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے آج کارکنوں کو جمع کیا ہے چونکہ بنوں میں ہمارا مدمقابل انتہائی طاقتور ہے جس کیلئے ایسے لوگوں کو سامنے لانا ہوگا جس اس کے سامنے سیاست کے ہر میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں موجودہ وقت میں تحصیل کونسل بنوں میں ہمارے پارٹی کونسلرز کا کردار انتہائی مایوس کن ہے جب کہ پارٹی کردار بھی نہ ہونے کے برابر ہے جو ہم بلدیاتی ضمنی انتخابات میں چاروں نشستوں پر شکست سے اندازہ لگا سکتے ہیں مقررین نے کہا کہ ایسے لوگوں کو قیادت میں لایا جائے جو پارٹی کو فعال اور مدمقابل کا سامنا کرسکے مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اس ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کررہے ہیں اور ملک میں صاف شفاف اور کرپشن سے پاک نظام لانے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں وزیراعظم عمران خان کی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جرات مند قیادت کو آگے لانا ہوگا تب ہی ہم بنوں میں مخالفین کا مقابلہ کرسکتے ہیں

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں