بارکھان میں ناجائز تجاوزات کیخلاف رکنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈائون درجنوں دکانوں کو مسمار کردیئے گئے

منگل 30 اپریل 2019 23:20

بارکھان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2019ء) بارکھان میں ناجائز تجاوزات کیخلاف رکنی میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈائون درجنوں دکانوں کو مسمار کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بارکھان محمدگل خلجی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عثمان شاہ کی نگرانی میں اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے رکنی بازار میں ناجائز تجاوزات اور قبضہ گروپس کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے درجنوں دکانوں کو گرادیا گیا ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی رکنی وبھاری تعداد میں لیویز وپولیس ہمراہ تھی ۔واضع رہے یہ کارروائی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے ہدایت پر کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے غیرقانونی طورپر تجاوزات رکھنے والے دکانداروں کو ایک ہفتہ کا نوٹس جاری کیا تھا ۔جس کے بعد آج یہ کریک ڈائون کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں