بارکھان،سماجی کارکن انور جان کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 9 نومبر 2020 23:48

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2020ء) فرنٹیئر کور بلوچستان اور بارکھان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سماجی کارکن انور جان کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او بارکھان جلیل مری کے مطابق گزشتہ روز ایف سی اور پولیس نے بارکھان میں کارروائی کے دوران سماجی کارکن انور کھیتران کے قتل میں ملوث ایک ملزم آدم خان کو گرفتار کرلیا۔ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں