کوہلوبارکھان روڈ بمقام ہنہ پل کے قریب بم برآمد جسے لیویز کیو آر ایف کوہلو اور بی ڈی ایس ٹیم نے ناکارہ بنا دیا

جمعرات 30 دسمبر 2021 22:35

بارکھان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2021ء) کوہلوبارکھان روڈ بمقام ہنہ پل کے قریب بم برآمد جسے لیویز کیو آر ایف کوہلو اور بی ڈی ایس ٹیم نے ناکارہ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق جمعرات کو کوہلوبارکھان روڈ بمقام ہنہ پل کے قریب ایک بم برآمد ہوا جسے لیویز کیو آر ایف کوہلو اور بی ڈی ایس ٹیم نے ناکارہ بنا دیا بم نصب کرنے کا مقصد کوہلو بارکھان کے زیرتعمیر روڈ کو نقصان پہنچنا تھا مقامی افراد کی اطلاع پر لیویز کیو آر ایف ٹیم کوہلو اور بی ڈی ایس ٹیم نے ایریا کو کلیئر کرنے کے بعد بم ناکارہ بنا دیامزید تفتیش بارکھان پولیس کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں