ایف سی حکام کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بارکھان کا دورہ اور فیکلٹی ممبران اور طلباء سے بات چیت کی

بدھ 25 مئی 2022 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) بارکھان میں ایف سی حکام نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بارکھان کا دورہ کیا اور فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی اور طلباء سے بات چیت کی۔

(جاری ہے)

فیکلٹی ممبران کے ساتھ میٹنگ کے دوران قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کی اہمیت، اساتذہ کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے اور کالج میں اپنی حاضری کو بہتر بنانے کی ضرورت، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے، نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے زہریلے استعمال کے مضر اثرات سے آگاہ کرنے کی ضرورت اور غیر قانونی طریقوں سے امتحان پاس کرنے کے بجائے نوجوانوں کی مہارت کی نشوونما پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایف سی حکام نے طلباء کے ساتھ بہت چیت کرتے ہوئے کہا کہ طلباء سرکاری ملازمتوں کے لیے غیر منصفانہ طریقوں سے ڈگریاں حاصل کرنے کے بجائے مہارت اور شخصیت کی نشوونما پر توجہ دیں۔ اس کے علاوہ فوج میں بطور افسر اور ایف سی میں بطور سپاہی انتخاب کے لئے طلباء کی بہتر رہنمائی ، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کا ذمہ دارانہ استعمال، قوم کی ترقی میں تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کی اہمیت پر بات چیت کی گئی۔ بعد ازاں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بارکھان کے کیمپس کا بھی دورہ کیا گیا اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ مختلف تعلیمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں