ً سانحہ بارکھان ،بازیات بچوں کا عدالت میں بیان قلمبند، سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف بیان دیا

ہفتہ 25 فروری 2023 18:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 فروری2023ء) سانحہ بارکھان کے متاثرہ خاندان کے وکیل تنویر مری ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ بازیاب ہونیوالے بچوں کا مجسٹریٹ 12 کی عدالت میں 164 کا بیان ریکارڈ کروادیا گیا ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ والدہ اور بچوں نے سردار عبدالرحمان کھیتران کے خلاف بیان دیا ہے بچوں نے بیان دیا ہے کہ لڑکی اور لڑکوں کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی ہے اور متاثرہ خاندان نے سردار عبدالرحمان کھیتران اور ان کے خاص کا نام لیا ہے بچوں کے خون اور ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے سیمپل لئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

بارکھان میں شائع ہونے والی مزید خبریں