ضلع ملاکنڈکے اجلاس میں اے ڈی پی کی منظوری

جمعرات 22 مارچ 2018 15:23

بٹ خیلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2018ء) ضلع کونسل ملاکنڈ نے سالانہ اے ڈی پی کی متفقہ طورپرمنظوری دے کرضلعی کونسلران سے سکیمیں طلب کرلیں،کونسل اجلاس میں کٹیگری ڈی ہسپتال تھانہ میں ڈاکٹراوربلدیاتی نمائندوں کے درمیان پیدا شدہ تنازعہ کیلئے جوڈیشنل انکوائری کی منظوری بھی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل کاماہانہ اجلاس زیرصدارت کنوینئرکرنل ریٹائرڈمحمدابراریوسفزئی منعقدہواجس میں ضلع ناظم سیداحمدعلی باچا،اے ڈی سی محمدنعیم اورمختلف سرکاری اداروں کے سربراہان سمیت کونسل کے مردوخواتین ممبران نے بھرپورشرکت کی۔

ضلع ناظم سیداحمدعلی باچانے ایجنڈہ کے تحت ممبران کوسالانہ اے ڈی پی منظوری کیلئے پیش کیا جس کی تمام ممبران نے متفقہ طورپرمنظوری دی ۔ضلع ناظم نے کہاکہ سالانہ اے ڈی پی کے لئے مطلوبہ رقم کے بجائے 50 فیصدسے بھی کم فنڈریلیزہواہے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں