ملاکنڈ کے 56پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قراردے دیاگیا

ہفتہ 13 اپریل 2013 23:18

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13اپریل۔ 2013ء)الیکشن 2013 کیلئے ضلع ملاکنڈ میں 105 پولنگ اسٹیشن حساس اور 56 انتہائی حساس قرار دئیے گئے ، ایک قومی اور دو صوبائی نشستوں کیلئے ٹوٹل 265 پولنگ اسٹیشن قائم کردی گئی ہے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملاکنڈ فضل حکیم خان نے میڈیا کو رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملاکنڈ میں الیکشن 2013 کیلئے انتظامات کی تیار ی کا سلسلہ جاری ہے ملاکنڈ میں ایک قومی اور دوصوبائی نشستوں کیلئے ٹوٹل 265 پولنگ اسٹیشن قائم کرکے ضلعی انتظامیہ نے تمام پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی کا جائیزہ لیا گیا اورگزشتہ روز ڈی سی ملاکنڈ کے سربراہی میں منعقد ہ اجلاس میں دونوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کے رپورٹس کے روشنی میں ان پولنگ اسٹیشنوں میں 104 کو نارمل، 105کو حساس اور 56 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 265 پولنگ اسٹیشنز میں 81 مردانہ، 79 زنانہ او ر 105 کمبائینڈ پولنگ اسٹیشنز ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملاکنڈ میں ٹوٹل 311172 ووٹ رجسٹرڈ ہے جس میں 177376 میل اور 133796 فیمیل ووٹرزشامل ہیں ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں