صوبائی حکومت کامراکز صحت میں ڈاکٹروں ودیگر عملہ کی تعیناتی کا عمل مکمل ، ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کی زیر تعمیر عمارت اسی سال مکمل ہوکر کام شروع کریگی ، ہسپتال کی پشت پر بند کئے جانے والے گیٹ کو عوام کی سہولت کے لئے فوری طور پر کھول دیا جائے ،وزیر اعلیٰ کے خصوصی مشیر شکیل خان کا انسنریٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 اپریل 2017 19:54

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ کے خصوصی مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے اپنی ترجیحات کے مطابق پہلے مراکز صحت میں ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا اب عمارتوں کی تعمیر بھی شروع ہوگی ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کی زیر تعمیر عمارت اسی سال مکمل ہوکر کام شروع کریگی ، ہسپتال کی پشت پر بند کئے جانے والے گیٹ کو عوام کی سہولت کے لئے فوری طور پر کھول دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈی ایچ کیو بٹ خیلہ میں ایک کروڑ پینتیس لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل شدہ انسنریٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ملاکنڈ ڈاکٹر وکیل ، ایم ایس ڈاکٹر وحید گل ، ڈی ایم ایس ڈاکٹر سراج اور پراجیکٹ کنٹریکٹر نے انہیں انسنریشن مشین کی فنگشن اور افادیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور گندگی کا ضائع کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا۔

(جاری ہے)

اے سی سہیل خان سمیت سکندر حیات ، زاہد خان، امیر باچا، شاد محمد،اسحاق خان غٹ دا، شاہد خان اور پارٹی کے دیگر کارکن بھی اس موقع پر موجود تھے شکیل خان نے کہا کہ رویوں میں تبدیلی سے ہی مثبت تبدیلی آسکتی ہے اس لئے سب سے پہلے ہمیں اپنے رویوں اور ترجیحات میں تبدیلی لانا ہوگی انہوںنے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ میں ڈاکٹروں سمیت دیگر سٹاف کی خالی پوسٹوں پر جون کے بعد تعیناتی ہوگی جبکہ زیر تعمیر عمارت اسی سال مکمل ہوکر اس میں کام شروع ہوگا۔ انہوںنے اس موقع پر بعض عوامی شکایات کی فوری ازالے کی احکامات بھی جاری کی۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں