صوبائی حکومت عوام کوفوری طبی سہولیات کی فراہمی ،ہسپتالوں میںصفائی پرتوجہ دینے کیلئے تمام تر صلاحیتوںکوبروئے کارلارہی ہے ،سب سے زیادہ رقم صحت کیلئے مختص کی گئی ہے، محکمہ صحت کے اہلکاراپنی ڈیوٹی کویقینی بنائیںکسی قسم کی غفلت ولاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ کا افتاحی تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:20

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کوفوری طبی سہولیات کے فراہمی اورہسپتالوں کی صفائی پربھرپورتوجہ دینے کیلئے اپنے تمام ترصلاحتیوں کوبروئے کارلارہی ہے تاکہ عوام کومشکلات کاسامنا نہ ہواورسب سے زیادہ رقم محکمہ صحت کے لئے م مختص کی گئی ہے محکمہ صحت کے اہلکاراپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے کیونکہ ڈیوٹی میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال بٹ خیلہ میں گندہ گی کوجلانے کیلئے ایک کروڑپینتس لاکھ روپے کی مالیت سے لگائی گئی انسنیریٹرمشین کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرڈاکٹرعبدالوکیل خان ایم ایس ڈاکٹروحیدگل نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

شکیل خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بٹ خیلہ ہسپتال میں زیرتعمیربلڈنگ اسی سال مکمل ہوجائیگا جس سے یہاں کے عوام مستفیدہونگے اورسینکڑوں لوگوں کوروزگارکے مواقع بھی میسرہونگے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت سسٹم کودرست کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کوبروقت علاج معالجہ میسرہوسکے انہوںنے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے اپنی ذاتی مفادات کیلئے اپنے من پسند لوگوں کواہم پوسٹوں پرلگایادیاگیاوہی افسران صرف اورصرف وہی لوگوں کی کام کررہے تھے جس کی وجہ سے عام لوگوں کوعلاج معالجے میں سخت مشکلات کاسامنا کرناپڑتاتھااب موجودہ حکومت تما م اداروں سے سیاسی مداخلت کے خاتمے کیلئے عملی طوراقدامات کررہی ہے تاکہ عوام کومشکلات کاسامنانہ ہوانہوںنے کہاکہ تحصیل کونسل اورضلعی کونسل کے ممبران بھی تمام اداروں کودرست کرنے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کا رلائیںاوراداروں کے ساتھ تعاون کریںاورتمام اداروں سے سیاسی مداخلت کاخاتمہ کیاجائے۔

انہوںنے کہاکہ عوام بھی ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ان کومشکلات کاسامنانہ ہو۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں