بٹ خیلہ میں نیشنل بک فائونڈیشن کا چار روز ہ کتاب میلہ شروع ہو گیا

منگل 9 مئی 2017 21:00

مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2017ء)بٹ خیلہ میں نیشنل بک فائونڈیشن کا چار روز ہ کتاب میلہ شروع ہو گیا ،اکسفورڈاکیڈمی میں جاری اس بک فیئر میں مختلف کتب پر تیس فیصد تک رعایت دی گئی ہے جبکہ آخری دو روز11اور12مئی خواتین کیلئے مختص کئے گئے ہیں ضلع ناظم سید احمد علی شاہ نے فیتہ کاٹ کر میلے کا باقاعدہ افتتاح کیا رائٹس اویرنس آرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقدہ اس بک فیئر کی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان تحصیل ناظم فضل واحد ڈائریکٹر اکسفورڈ اکیڈمی امجد علی شاہ ممبر ضلع کونسل میاں گل نذیر باچہ کے علاوہ این بی ایف کے اہلکار اور آرگنائزیشن کے عہدیدار ذیشان احمد عاصم خان شاد محمد اور انجام علی خان وغیرہ بھی اس موقع پر موجود تھے ضلع ناظم اور دیگر مہمانوں نے مختلف سٹالوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور کتابوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ضلع ناظم نے اس موقع پرمیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسانی معاشرے میں کتاب کی اہمیت سے انکار ممکن نہیںکیونکہ ماضی اور حال کی طرح مستقبل میں بھی صر ف اور صرف کتاب دوست قوم ہی ترقی وخوشحالی کی منزل حا صل کرے گی انھوں نے کہا کہ کتاب دراصل شعور آگاہی انقلاب اور ترقی کی علامت ہے اسلئے ہمیں اپنی نئی نسل میں کتاب سے لگائو پیدا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

میلے میں مختلف موضوعات پر چار ہزار سے زائد کتابیں رکھی گئیں ہیں

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں