بٹ خیلہ،امت مسلمہ کو موثر افرادی قوت وسائل سے مالامال ہونے کے باوجود دنیا میں تیسرے درجے کی قوم کی حیثیت حاصل ہے ،اس کی اصل وجہ قران وسنت کی تعلیمات سے دوری ہے

صوبائی امیرجماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان کاخطاب

بدھ 31 مئی 2017 19:54

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2017ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو اپنی موثر افرادی قوت وسائل سے مالامال ہونے اور جغرافیائی اہمیت کے باوجود اس وقت دنیا میں تیسرے درجے کی قوم کی حیثیت حاصل ہے مسلمانو ں اور اسلامی ممالک کی اس خواری و پستی کی اصل وجہ قران وسنت کی تعلیمات سے دوری ہے۔

وہ بدھ کو پیران ملاکنڈ میں جماعت اسلامی کے بانی رکن سابق ضلعی امیر ڈاکٹر عثمان غنی کی وفات پر تعزیت کے موقع پر موجود اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی نائب امیر نور الحق سابق ایم این اے سید بختیار معانی تحصیل ناظم فضل واحدبھی اس موقع پر موجودتھے انھوں نے مرحوم کے بیٹوں ڈائریکٹر اکسفورڈ اکیڈمی ضلعی کونسلر امجد علی شاہ محکمہ مواصلات کے چیف انجینئر محمد طارق ڈاکٹر خورشید اور غلام فاروق سے اپنی دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی مشتاق احمد خان نے مذید کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں ایک ارب 70 کروڑ مسلمان ہیں جبکہ 70اسلامی ممالک تقریبا70لاکھ مسلح فوج جبکہ دنیاکے 70فیصد وسائل بھی مسلمانوں کے پاس ہونے کے باوجودآج مسلمانوں اور اسلامی ممالک انتہائی ذلت اور پستی کی زند گی گزارنے پر مجبور ہے انھوں نے کہاکہ امت مسلمہ کی اس حالت زار کی اصل وجہ اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستے کے مطابق زند گی نہ گزارنا ہے انھوں نے کہا کہ جب تک ہم انفرادی واجتماعی طور پر ایمان اخلاص تقویٰ اور اللہ سے خوف اور اس کی غلامی وبندگی کا جوہر حا صل نہیں کر لیتے اس وقت تک کامیاب نہیںہو سکتے صو بائی امیر نے مرحوم ڈاکٹر عثمان غنی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہا کہ مر حوم نے اپنی ساری زند گی اللہ کی زمین پر اللہ کے نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کی اور انھیں کی محنت اور کوششوں سے اسلامی پورے صوبے اور خصو صا ملاکنڈ ڈویژن کی ایک بڑی مذہبی سیاسی جماعت بن چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں