آج فاٹا اصطلاحات سے متعلق بلایا جانیوالا صوبائی اسمبلی کا اجلاس مالاکنڈ ڈویژن کے اراکین اسمبلی کیلئے امتحان ہوگا، عبدالجلیل

ہفتہ 26 مئی 2018 23:15

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے کہا ہے کہ آج فاٹا اصطلاحات سے متعلق بلائی جانے والی صوبائی اسمبلی کا اجلاس مالاکنڈ ڈویژن کے اراکین اسمبلی کے لیے امتحان ہوگاکہ آیا وہ وہ آج اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کرکے قوم کیساتھ کھڑے ہوتے ہیں یا حکومت کی پالیسیوں کو آگے بڑھاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں مالاکنڈ ایم این ایز سوئے ہوئے تھے اور ان کی خواب گزیدی میں فاٹا ریگولیشن منظور ہوئی لیکن ایم پی ایز کو جاگنا ہوگا ،انہیں اپنے قوم کے حقوق حق ادا کرنے ہوں گے ،فاٹا انضمام سے قبائلی ایجنسیوں کو بھی کوئی فائدہ نہیں ملے گا اور مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کو بھی اس سے مستفید نہیں ہوں گے بلکہ مالاکنڈ ڈویژن کو حاصل آئینی سہولیات بھی چھین لی گئی ہے ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں