اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سے ضلع مالاکنڈ کے سرکاری محکموں کی تنظیموں کے وفد کی ملاقات

پیر 22 جولائی 2019 21:56

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) ضلع ملاکنڈ کے سرکاری محکموں کی تنظیموں کے نمائندہ وفد نے پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین خیبر پختونخوا کے صدر گل زمین کی قیادت میں اسٹنٹ کمشنر سہیل احمد خان سے ملاقات کی اور دوبارہ بٹ خیلہ کا چارج سنبھالنے پر انھیں مبارکباد دی وفد میں شامل تنظیموں آل کلاس فور ایمپلائز یو نین ایر یگیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن آل ڈرافسٹمین ایسوسی ایشن اور پی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین کے صدور و رہنمائوں شاکر اللہ پیر سعید خان فقیر شاہ شفیع اللہ محمد نبی رحمن سید سجاد علی اور ذاکرخان نے اسٹنٹ کمشنر سہیل احمد خان کو ہار پہنائے اورمٹھائی تقسیم کی وفد نے بٹ خیلہ میںان کی دوبارہ تعیناتی کا خیر مقد م اور توقع ظاہر کی وہ پہلے کی طرح علاقے سے منشیات و جرائم کے خاتمے ٹریفک نظام کی بہتری اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے وفد نے اس سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں