7بٹ خیلہ: ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر بہادر علی کے گھر کے کمرے میں سوئی گیس بھر نے سے اہلیہ اور بیٹی جاں بحق، بہادر علی کو بے ہوشی میں پشاور منتقل کر دیا گیا

جمعرات 23 دسمبر 2021 18:45

؁بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2021ء) بٹ خیلہ میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر بہادر علی کے گھر کے کمرے میں سوئی گیس بھر نے سے اہلیہ اور بیٹی جاں بحق ہو گئیں جبکہ بہادر علی کو بے ہوشی میں پشاور منتقل کر دیا گیاجہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے رستم ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے ملاکنڈ کے سوشل ویلفیئر آفیسر گذشتہ شب اہل خا نہ کے ہمراہ اپنے گھر محلہ نو بہار بٹ خیلہ میں گیس ہیٹر لگاکر سوگئے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہیٹر بند ہو گیا اور سپلائی بحال ہونے پر کمرہ گیس سے بھر گیا جس کے باعث دم گھٹنے سے بہادر علی کی اہلیہ مسماة شیلا گل اور بارہ سالہ بیٹی ماہرہ موقع پر جاں بحق ہو گئیں دونوں لاشوں اور واقعہ میں بے ہوش بہادر علی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا جنھیں علاج کی عرض سے پشاور ریفر کردیا گیا جبکہ ماں بیٹی کی لاشوں کو آبائی علاقے رستم مردان روانہ کر دیا گیا۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں