بٹ خیلہ، ملاکنڈ لیوی فورس نے باجوڑ سے چارسدہ منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

منگل 25 جنوری 2022 00:06

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) ملاکنڈ لیوی فورس نے باجوڑ سے چارسدہ منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ملزمان کے قبضے سے 6کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی اسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ محب اللہ یوسفزئی نے صوبیدار میجر سمیع اللہ با چہ اور پوسٹ کمانڈر کوٹ صوبیدار یوسف خان کے ہمراہ میڈیا بر یفنگ میں بتایا کہ گذشتہ شام لیوی فورس نے ملزمان ایاز خان ولد اثر خان سکنہ ڈھنڈ برنگ ضلع باجوڑ اور شاہد ولد خائستہ رحمن سکنہ پلئی قلعہ تنگی ضلع چارسدہ کے قبضے سے چھ کلوگرام اعلیٰ کوالٹی افیون بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیاجوکہ موٹر سائیکل کے ذریعے افیون باجوڑ سے براستہ ملاکنڈ چارسدہ سمگل کرنا چاہتے تھے ملزمان کے خلاف ڈرگ آرڈینس کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے انھوں نے کہا کہ علاقے کو منشیات سے پاک کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے اس سلسلے میں سماجی وسیاسی حلقوں اور میڈیاکے تعاون کی ضرورت ہے اسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کاروائی میں شامل لیوی و ڈی ایس بی اہلکاروں میں نقد انعامات اور تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں