عوامی جمہوری پارٹی نے تحصیل تھا نہ بائزئی کے چیئرمین شپ کے آزاد امیدوار زاہد حسین مشوانی کی حمایت کا اعلان کردیا

ہفتہ 29 جنوری 2022 19:45

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2022ء) عوامی جمہوری پارٹی نے تحصیل تھا نہ بائزئی کے چیئرمین شپ کے آزاد امیدوار زاہد حسین مشوانی کی حمایت کا اعلان کردیااس سلسلے میںنل تھا نہ میں عوامی جمہوری پارٹی کے زیر اہتمام جلسہ عام ہوا جس سے مرکزی نائب صدر ملک عمر خطاب جنرل سیکر ٹری ملک مسکین زادہ خان بانی ممبر ایگزیکٹو کونسل ملک صحت خان تحصیل بٹ خیلہ کے صدر ملک گل رحمن نائب صدر اقبال جان اور امیدواریوتھ کونسلرملک عدنان نے خطاب کیاعوامی جمہوری پارٹی کے قائدین نے کہا کہ ملک کی98فیصد غریب اور پسے ہوئے طبقے پر صرف دوفیصد سرمایہ دارو جاگیر دار حکمرانی کر رہے ہیںاور ان کا مسلسل استحصال ہو رہا ہے انھوں نے نے کہاکہ مظلوم اور نچلے طبقہ اگر متحد نہ ہو ا تو غربت پسماندگی اور بے روز گاری ہمیشہ ان کا مقدرہے گی انھوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس وقت تک کسی بھی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اسلئے جدوجہد نہ کرے زاہد حسین مشوانی نے اس موقع پر اپنی حمایت پر عوامی جمہوری پارٹی کے قائدین کا شکر یہ ادا کیا جلسے کے آخر میں گلگت کے علاقہ بلتر بالا میں گوجر قوم پر جاری مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور شر پسندوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں