ٓ سابق صوبائی وزیر شکیل خان ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھا نہ اینٹی کرپشن ملاکنڈ کے حوالے

منگل 13 جون 2023 23:16

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2023ء) تحریک انصاف کے رہنما سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھا نہ اینٹی کرپشن ملاکنڈ کے حوالے کردیا گیا علاقہ مجسٹریٹ سینئر سول جج منصور علی شاہ بخاری نے سرکل آفیسر انٹی کریشن کی چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرکے صرف ایک روزہ ریمانڈ کی منظوری دی سابق صوبائی وزیر کے خلاف غیر قانو نی بھرتیوں کے الزام پرپی ڈبلیو ڈی لیبر یو نین محکمہ مواصلات کے صوبائی صدر گل زمین کی تحریری شکایت پر محکمہ انٹی کرپشن نی10مئی2023ء کوباقاعدہ ایف آئی آر درج کی جسے انتہائی خفیہ رکھا گیاگذشتہ روز جوں ہی انسداد دہشت گردی عدالت ملاکنڈ نے شکیل خان کو چکدرہ چھائو نی نذر آتش کرنے کے کیس میںضمانت پر رہائی دی تیمرگرہ جیل کے سامنے پہلے سے موجودتھانہ انٹی کرپشن ملاکنڈ کے اہلکاروں نے انھیں گرفتارکرکے ملاکنڈ منتقل کردیاتھا مزدور رہنما گل زمین کی مدعیت میں درج ایف آئی آر زیر دفعات409,419,420,468/109,471 میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ملاکنڈ کے اہلکار وں کوبھی نامزد کیا جا چکاہے جن کی گرفتاری بھی متوقع ہے عدالت میں شکیل خان کی پیروی انصاف لائر فورم کے صدر اختر علی خان منصور صادق معظم عباس اور ساتھیوں نے کی ۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں