غریب اور پسماندہ علاقوں میں علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنا عظیم انسانی خدمت ہے٬ پی ٹی آئی کی حکومت نے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے٬وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ

اتوار 23 اکتوبر 2016 18:40

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اکتوبر2016ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر شکیل خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ غریب اور پسماندہ علاقوں میں علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کرنا عظیم انسانی خدمت ہے پی ٹی ائی کی حکومت نے صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کے دورہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا کیمپ کا انعقاد انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور ہنچ ویلفئیر فاونڈیشن کی اشتراک سے کیا گیا ائی ایچ آرمرکزی صدر محبوب الرحمان اور ایمرجنسی فورس کے ضلعی ٹیم لیڈر عطائ الرحمان نے دیگر رضاکاروں کے ہمراہ مریضوں کی خدمت اور دیگر انتظامات سنبھال رکھے تھے کرنل ایوب حیدر٬اے اے سی علی رضا ٬ سید شاہ بادشاہ سمیت مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے کیمپ کا دورہ کیا فری میڈیکل کیمپ میں سپشلٹس ڈاکٹروں کی ٹیم ڈاکٹر قدیم ٬ لیڈی ڈاکٹر خالدہ ٬ ڈاکٹر تنویر انعام ٬ ڈاکٹر مبارک زیب٬ ڈاکٹر حیات شہزاد اور ڈاکٹر کریم نے سینکڑوں مریضوں کا معائینہ کرکے انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں