ترقیاتی کاموںمیںغفلت کوبرداشت نہیں کی جائیگی ،اگرکسی محکمے کے ترقیاتی کام میںناقص میٹریل استعمال ہونے کی شکایت موصول ہوئی تومتعلقہ محکمے کے افسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ

جمعہ 7 اپریل 2017 21:51

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اپریل2017ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ مالاکنڈمیں جاری ترقیاتی کاموںمیں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی کوبرداشت نہیں کریں گے اگرکسی بھی محکمے کے زیرنگرانی ہونے والے ترقیاتی کام میںناقص میٹریل استعمال ہونے کی شکایت موصول ہوگئی تومتعلقہ محکمے کے افسران کے خلاف کاروائی کی جائیگی افسران اپنی ڈیوٹی کویقینی بنایاجائے وہ جمعہ کو محکمہ سی اینڈڈبیلومالاکنڈکے دمیں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کامقصد عوام کوفوری اورمعیاری کام کرنامقصدہے تاکہ ترقیاتی کام سے پورے علاقے کے لوگ مستفیدہوجائے مگربعض علاقو ں سے ترقیاتی کاموں میں میں ناقص میٹریل کے استعمال ہونے کی شکایت موصول ہوئی ہے محکمہ سی اینڈڈبیلوکے افسران فوری طورپرترقیاتی کاموں کاخود معائنہ کرکے ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف کارائی کرکے قانونی کاروائی کی جائیگی کیونکہ ترقیاتی کاموں میں کوئی بھی غفلت اورلاپرواہی برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ترقیاتی کام حکومت کاکسی پراحسان نہیں ہے وہ عوام کے ٹیکس کاپیسے ہے تاکہ وہ صحیح طریقے سے عوا م پرخرچ ہوسکے۔انہوںنے کہاکہ میں علاقے کے عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے کھڑی نگرانی کرکے بروقت ہمیں مطلع کیاجائے تاکہ ان کرپٹ لوگوں کے خلاف بروقت کاروائی ہوسکے۔

بٹ خیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں