علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہزارہ ڈویژن میں جدید تعلیمی درسگاہ بننے کی طرف گامزن ہے‘ جاوید اقبال پشوڑہ

پیر 26 نومبر 2018 22:57

بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ہزارہ ڈویژن میں جدید تعلیمی درسگاہ بننے کی طرف گامزن ہے‘ نو تعینات ریجنل ڈائریکٹر یاسر محمود کی بہترین ایڈمنسٹریشن کی بدولت علامہ اوپن یونیورسٹی سے منسلک طلباء و طالبات کے مسائل بلاتاخیر حل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے والدین، طلباء و طالبات اور عوام کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پر اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن بٹگرام کے ضلعی جنرل سیکرٹری جاوید اقبال پشوڑہ نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نور حبیب اور محمد نواز سے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں کو مستحکم کرنے کیلئے والدین، طلباء اور عوام کے اعتماد کو بحال کرنا بہت ضروری ہوتا ہے، اس حوالہ سے آر ڈی یاسر محمود اور ضلعی کوآرڈینیٹر کی کاوشیں قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹر نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی کامیابی کا کریڈٹ آر ڈی یاسر محمود اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے، اس سال ہزارہ ڈویژن میں مختلف شعبہ جات میں طلباء و طالبات کے ریکارڈ داخلے ہو چکے ہیں جو آر ڈی یاسر محمود اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ہزارہ ڈویژن میں ریکارڈ داخلے کرنے اور طلباء و طالبات کے مسائل اور مشکلات کے فوری حل پر آر ڈی یاسر محمود، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر نور حبیب اور ان کے معاون محمد نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں