ایجوکیشن کمپلیکس آلائی میں سائنسی نمائش کا انعقاد، پارلیمانی سیکرٹری پرنس محمد نواز خان کی شرکت

عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں اب حقیقی تبدیلی اور خوشحالی آئے گی پاکستان مشکل دور سے نکل چکا ہے ، پرنس محمد نواز خان

پیر 30 دسمبر 2019 15:21

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 دسمبر2019ء) ایجوکیشن کمپلیکس آلائی میں سائنسی نمائش کا انعقاد،نمائش میں تحصیل بھر کے پرائمری سکولوں کے اساتذہ و طلبہ نے حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پرنس محمد نواز خان آلائی تھے۔اس کے علاوہ ڈی ای او بٹگرام جناب بخت زادہ ، ڈپٹی ڈی ای او مختار ، چیف اف آلائی اکبر ناموس خان،سابق ڈی ای او محمد سعید ، سمیت اساتذہ کرام اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔

پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پرنس محمد نواز خان نے خصوصی طور پر ایس ڈی ای او آلائی جناب چن زیب خان اور اسکی ٹیم کی اس کاوش پر مرکبات پیش کی اور کہا کہ ایس ڈی ای او کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے پہلی بار آلائی کی سر زمین پر سائنسی نمائش کا انعقاد ممکن ہوا اس کے علاوہ پرنس محمدنواز خان نے آلائی ایجوکیشن کمپلیکس بلڈنگ کی مرمت بجلی اور پانی کے لیے فنڈ کا بھی اعلان کیا تقریب میں آلائی کے پرائمری سکولوں کے طلبا و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر کے علاوہ لوک گیت اور ٹیبلو بھی پیش کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس وٹیکنالوجی پرنس محمد نواز خان آلاء نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں اب حقیقی تبدیلی اور خوشحالی آئے گی پاکستان مشکل دور سے نکل چکا ھے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوامی مسائل اور ملکی ترقی کے لیے رات دن کوشاں ہے جس کے ثمرات اب عوام کو مل رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے بچوں کے ٹیلینٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم اور اچھی تربیت پر خصوصی توجہ دے کیونکہ ہم اچھی تعلیم اور تربیت کی بدولت ہی اپنے ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کر سکتے ہیں۔

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں