بٹگرام پولیس کی کارروائی میں 3 اشتہاری مجرمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 5 اپریل 2024 14:20

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) بٹگرام پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سرکل بٹگرام محمد شاہین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوزہ بانڈہ امجد عباسی نے ٹیم اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ اقدام قتل کے اشتہاری مجرمان محمد اقبال ولد عبد الرحیم، امان اللہ ولد محمد اقبال سکنان بانیاں اور شاہین قاف ولد شہزادہ سکنہ تایا کو گرفتار کر لیا۔ ملزم شاہین سے کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کر کے عیلحدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں