بٹگرام، مسافروں سے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاون، بھاری جرمائے عائد

منگل 9 اپریل 2024 12:25

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2024ء) ضلعی پولیس سربراہ بٹگرام قمر حیات خان کی ہدایات کی روشنی میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نے ٹریفک وارڈنز پولیس کے ہمراہ مسافروں سے من مانے کرائے وصول کرنے اور اضافی سواریاں بٹھانے والے ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاو ن شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے مسافر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے کرایہ کی بابت پوچھ گچھ کی۔ لوگوں کی شکایات پر انہوں نے ڈرائیورز کو مسافروں سے لیا گیا اضافی کرایہ واپس کروایا اور ملوث ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ان پر بھاری جرمائے عائد کئے۔

متعلقہ عنوان :

بٹگرام میں شائع ہونے والی مزید خبریں