علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ

چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا،تلخ کلامی پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے۔ترجمان بھکر پولیس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 مارچ 2023 11:20

علی امین گنڈا پور کی پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ
بھکر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 مارچ 2023ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے داجل چیک پوسٹ بھکر پر فائرنگ کر دی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھکر پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ داجل چیک پوسٹ پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی کو تیز رفتاری پر روکا گیا ۔ترجمان نے کہا کہ گاڑی روکے جانے پر علی امین گنڈا پور کی پولیس سے تلخ کلامی ہوئی۔

تلخ کلامی کے دوران علی امین گنڈا پور اور ساتھیوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چلے گئے۔بھکر پولیس کے ترجمان نے کہا کہ علی امین گنڈا پور شراب کے نشے میں تھے۔جبکہ ڈی پی او محمد نوید نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے 4 گارڈ اور گاڑی حراست میں لے لی گئی۔محمد نوید کا کہنا ہے کہ آفتاب ، شکیل، الطاف اور نیک محمد کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

چاروں افراد کے قبضے سے گاڑی بھی تحویل میں لی گئی۔

زیر حراست افراد کا تعلق تلہ کنگ، چکوال، اٹک اور خیبر سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہے ہیں۔داجل چیک پوسٹ پر چیکنگ کے لیے روکنے پر علی امین نے ہنگامہ کیا اور فائرنگ کی۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی پرتوڑپھوڑ کا مقدمہ تھانہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ دہشت گردی سمیت 10 جرائم کی مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مقدمہ پی ٹی آئی کے 50 کے قریب گرفتار ورکرز اور مطلوب رہنماؤں پردرج کیا گیا۔مقدمے میں علی امین گنڈاپور، مراد سعید، عامرکیانی، اسد قیصر، شبلی فراز، اسد عمر، عمر ایوب، علی اعوان اور حسان نیازی سمیت 17 رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس چیک پوسٹ کو نقصان پہنچایا گیا، جوڈیشل کمپلیکس کا مین گیٹ اور شیشے توڑے گئے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں