طلبا کو جدید طریقہ تعلیم سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے ، ڈی سی بھکر

3پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے طلبہ سے تعلیمی سرگرمیوں کے تبادلہ خیال کرکے طلباء کی تعلیمی استعداد کار کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے، کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید

جمعہ 19 اپریل 2019 21:42

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) طلبا کو جدید طریقہ تعلیم سے روشناس کرانے اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے طلبہ سے تعلیمی سرگرمیوں کے تبادلہ خیال کرکے طلباء کی تعلیمی استعداد کار کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھکر کیپٹن (ر)وقاص رشید نے برٹش کونسل کے تعاون سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گوشمالی تحصیل کلورکوٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل سکول ایوارڈ کی تقریب سے آپ نے آن لائن خطاب میں کیا ،اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن میاں ریاض احمد، ڈی ایم او عباس رضا، اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ رانا غلام مرتضی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری، ملک محمد مسعود ندیم ،ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر منیر حسین کلو، ڈپٹی ڈی ای او کلورکوٹ محمد زمان، ڈی ای او زنانہ میڈم گوہر سلطانہ، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری مسز سیما ظفر، ڈپٹی ڈی ای او بھکر مسز صوفیہ نورین، ڈپٹی ڈی ای او دریا خان مسزریحانہ جبیں، ڈپٹی ڈی ای او کلورکوٹ مسز نصرت مجید مختلف سکولوں کی ہیڈ مسٹریس، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ برٹش کونسل کے زیر اہتمام پیش کیے جانے والے انٹرنیشنل سکول ایوارڈ پروگرام کا پاکستان میں سال 2013 میں انعقاد ہوا جو تعلیمی میدان میں بہت بڑا اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس پروگرام کو شروع کرنے کے لئے برٹش کونسل اور قائد پنجاب کے درمیان ایک معاہدہ طے ہونے کے بعد ضلع بھکر کے 33 سکولوں سمیت پنجاب کے 499 سکولوں کو آئی ایس اے میں شامل کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جن سکولوں کو آئی ایس اے میں شامل کیا گیا ہے وہاں کے طلبا کو نیپال، انڈیا ،بنگلہ دیش ،ساتھ افریقہ، مصر ،فلسطین ،یوگنڈا ،رومانیہ، روس کے علاوہ لاہور ،آزاد کشمیر ،جلالپور بھٹیاں، ملتان، رجانہ، بہاولنگر اور کراچی کے مختلف سکولوں کے بچوں کے ساتھ آن لائن تعلیمی سرگرمیاں کرنے کا موقع ملتا ہے جس سے ان طلبا کو ایک دوسرے کی ثقافت، کلچر اور تدریسی سرگرمیوں کے متعلق آگہی حاصل ہوتی ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس سے پہلے ضلع بھکر کے صرف فیمیل سکولوں کو اس پروگرام میں شامل کیا گیا تھا لیکن اس پروگرام کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب اس میں بوائز سکولوں کو بھی شامل کیا جائے گا کہ وہ بھی اس سے استفادہ حاصل کر سکیں، انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے جہاں طلبا جدید طریقہ تدریس سے روشناس ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان میں خود اعتمادی بھی بڑھ رہی ہے، انہوں نے کامیاب کلچرل پروگرام کے انعقاد پر اسکول کی ہیڈمسٹریس میڈم رومانہ یونس اور ان کے پورے اسٹاف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں مبارکباد دی، ڈپٹی کمشنر نے گرلز ہائی سکول سگوشمالی میں ہونے والی یہ تقریب اپنے آفس بھکرمیں کنٹرول روم میں بیٹھ کر آن لائن دیکھی جبکہ تقریب میں ان کی نمائندگی اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ رانا غلام مرتظی نے کی، اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ،ڈی ایم او، اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ای او سیکنڈری نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ انٹرنیشنل سکول ایوارڈ پروگرام سے طلبہ کو روایتی طریقہ تعلیم اور رٹا سسٹم سے چھٹکارا ملے گا اور جدید طریقہ تعلیم کو فروغ ملے گا ،انہوں نے گرلز ہائی سکول سگو شمالی میں کامیاب پروگرام جس میں طلبہ نے ٹیبلو کے ذریعے دریائے سندھ اور سندھی کلچر کی بھرپور عکاسی کی، انہوں نے طلبہ کی اس کاوش پر سکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی، قبل ازیں سکول کی ہیڈ مسٹریس میڈم رومانہ یونس نے آپ نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ انٹرنیشنل سکول ایوارڈ پروگرام سے طلبہ میں خود اعتمادی بڑھی ہے اور انہوں نے اس پروگرام میں Oبڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے،انہوں نے کہاکہ ہمارے بچے اس پروگرام کے تحت مختلف سرگرمیاں کر چکے ہیں جس میں ٹریفک سگنل، جاندار اور بے جان اشیا، فرسٹ ایڈ ،مختلف زبانوں پشتو، فرنچ، افغانی، اردو میں طلبہ سے تبادلہ خیال، جیومیٹریکل اشکال، موسم اور اب ہمارے بچوں نے دریائے سندھ اور سندھی کلچر پر پرفارم کیا ہے۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں