بھلوال ، پرانی دشمنی ، دو موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، دو بچے زخمی

پیر 26 جون 2023 18:19

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2023ء) بھلوال کے علاقے الفضل ٹائون میں پرانی دشمنی پر 2 موٹر سائیکل سوار وں کی کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور2 بچے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گڑھ قائم کا رہائشی سیف اللہ مخالفین سے دشمنی کے باعث اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھلوال کے علاقے الفضل ٹائون میں رہائش پذیر ہو گیا تھا ،بچوں کے ہمراہ کار پر گھر سے نکلا تو موٹر-سائیکل پر سوار 2 افراد نے فائرنگ کردی جس سے سیف اللہ موقع پر دم توڑ گیا ، بچوں تین سالہ سبحان اور دو سالہ حریم فاطمہ کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا مقتول سیف اللہ کے لواحقین کا الزام ہے کہ فائرنگ ان مخالف اشرف تارڑ نے کی ہیلمٹ پہنے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں