لوئرجہلم لنک کینال کے پشتے میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، 30سے زائد ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی

منگل 1 اگست 2023 22:42

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اگست2023ء) بھلوال شہر کے درمیان سے گزرنے والی لوئرجہلم لنک کینال کے پشتے میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے 30سے زائد ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آگئی، ریسکیو 1122اور سول انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی بھلوال شہر کے درمیان سے گزرنے والی لوئر جہلم لنک کینال کے پشتے میں بھیرہ روڈ پر مقامی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 30فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا جس سے 30ایکڑ سے زائد زرعی رقبہ زیر آب آگیا۔

(جاری ہے)

شگاف کی اطلاع ملتے ہیں ریسکیو 1122 اور سول انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی، شگاف پر کرنے کیلئے انتظامیہ نے کرین اور دیگر ضروری مشینری منگوا لی ہے شگاف پرکرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اگر بروقت نہر بند نہ کی گئی تو پانی چک نمبر7شمالی، گریڈ اسٹیشن اور ملحقہ آبادی میں داخل ہو جائے گا، بھیرہ روڈ زیر آب آنے سے خان محمد والا، گھگیانی اور دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ ہی

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں