بہلوال، 8 افراد بجلی چوری کرتے گرفتار، ایف آئی آر درج

جمعرات 7 ستمبر 2023 22:16

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2023ء) وزیر اعظم کے بجلی چوروں کیخلاف سخت کارروائی کے حکم کے تحت ایڈیشنل ایس ای بھلوال ڈویژن غلام مصطفی ڈاہر کی ہدایت پر سپیشل ٹاسک فورس فیسکو ڈویڑن بھلوال نے کاروائی کرتے ہوئے 8 افراد محمد فیق میانی،محمد یونس بھیرہ،نذیر حسین،تصور حیات دیووال،ذوالفقار علی چک 7 جنوبی،منظور سکیسر بار عدیل اور لال خان جونی خواجہ صالحوں کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتوں پکڑ لیا اور ان کے خلاف ایف آر کے اندراج کے لیے درخواست دے دی ایڈیشنل ایس ای غلام مصطفی ڈاہر نے ڈی ایس پی وقار احمد اور اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور سے بھی خصوصی ملاقات کی اور ان کو بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے لیے تعاون کی درخواست کی جس پر ان کا کہنا تھا بجلی چور کسی رعایت کے حقدار نہیں ان کے خلاف فیسکو کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور انشاء اللہ فیسکو ڈویڑن بھلوال میں کسی بھی بجلی چور کو نہیں چھوڑا جائے گا جو بھی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا جائے گا اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اسے گرفتار کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایس ای غلام مصطفی ڈاہر نے ڈی ایس پی اور اسسٹنٹ کمشنر کا تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں