ی*بھلوال،مسلم لیگی کارکنان کی لاہور روانگی سے قبل حلوہ پوری اور چنے سے خاطر مدارت

ہفتہ 21 اکتوبر 2023 19:55

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2023ء) بھلوال سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی لاہور روانگی سے قبل حلوہ پوری اور چنے سے خاطر مدارت کی گئی ، ارشد اینڈ کو اجنالہ روڈ بھلوال پر خوبصورت پنڈال بنایا گیا ہے سٹی صدر افتخار احمد، مہر عامر الیاس، سیلم خان،حافظ ضیاء الرحمن،یاسرطفرکی قیادت میں کارکنان میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور روانہ ہو گئے ناشتہ کے بعد مسلم لیگ کارکنان نے لاہور کی طرف روانہ ہوئے جس کی قیادت ہے سٹی صدر افتخار احمدمغل مہر عامر الیاس، سیلم خان ، حافظ ضیاء الرحمن،یاسرظفرنے کی قافلہ چک نمبر10 شمالی سے روانہ ہوا جس میں متعدد گاڑیوں نے شرکت کی اس موقع پر اکثر کارکنان ناشتہ نہ ملنے کی وجہ سے ناراض ہو کر واپس چلے گئے تقریبا بھلوال سے 120 افراد لاہور جانے کے لیے تیار ہوئے کارکنان کو اکٹھا کرنے میں مہر عامر الیاس نے بھر پور کردار ادا کیا جبکہ سابق ایم این اے کی طرف سے نہ تو قافلہ روانہ ہوا نہ کوئی گاڑی اور نہ ہی کوئی بینر آوازہ کئے گئے اس موقع پر مہر عامر الیاس، سیلم خان، افتخار احمد مغل، حافظ ضیاء الرحمن نے کہا کہ ہم پور امید ہیں کے قائد محمد نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالیں گئے اور اس ملک کو سواریں گئے ہم اپنے قائد کا بھر پور استقبال کریں گئے میاں نواز شریف کی واحد سیاستدان ہیں جو اس ملک کو مشکلات سے نکال سکتاہے ہمیں بھی ایسے لیڈر کی ضرورت ہے جو اس ملک کو تقسیم کو ختم کریں لوگوں کو ساتھ لیکر اور پارٹیوں کو ساتھ لیکر، اداروں کو ساتھ لیکر اس ملک کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں وہ میاں نواز شریف ہی ہیں جو اس ملک کو بحرانوں سے نکالیں گئے انشاء اللہ بھلوال سے درجنوں کی تعداد میں لوگ شامل ہو کر جا رہے ہیں اس موقع پر بھرتھ برادری کا پول کھل گیا کہ نہ تو کارکنان ان کے ساتھ ہیں اور نہ ہی پارٹی عہدیدران کچھ لوگ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔

بھلوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں